لندن (ٹیک ڈیسک): 2013 میں 125 ملین سال پہلے رہنے والے ایک ڈائناسور کی ہڈیاں انگلینڈ میں دریافت ہوئی تھیں تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی، اب حال ہی میں اس کی شناخت پودے کھانے والے ڈائناسور Comptonatus chasei کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈائناسور کا کنکال انگلینڈ کے جنوبی ساحل کے قریب آئزل آف وائٹ پر کامپٹن بے کی چٹانوں میں ملا تھا تاہم اس وقت سائنسدان اسکے بارے میں کچھ بھی نہیں جان پائے تھے۔
کنکال کل 149 ہڈیوں کے ساتھ ملا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ پچھلے 100 سالوں میں برطانیہ میں ملنے والا یہ مکمل ڈائنوسار ہے۔
ڈائناسور کا Comptonatus chasei کا نام جیواشم کی کھوج لگانے والے ایک محقق نک چیس کے نام پر رکھا گیا تھا جنھیں ہڈیاں ملی تھیں۔
کھدائی میں ملوث اور یونیورسٹی آف پورٹسماؤتھ کے طالب علم یریمی لاک ووڈ، پی ایچ ڈی نے بتایا کہ یہ واقعی ایک قابل ذکر تلاش ہے۔
انہوں نے مزید کہا، اس سے ہمیں مختلف قسم کے ڈائنوسار کے بارے میں مزید سمجھنے میں مدد ملتی ہے جو ابتدائی کریٹاسیئس میں انگلینڈ میں رہتے تھے۔”