عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا بھارت کو ہندو انتہاپسند ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔
بی بی سی کے بعد نیو یارک ٹائمز بھی مودی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑا ہے، جس سے نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کالم میں مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی سرکار نے منظم انداز میں آزادیِ اظہار پر کریک ڈاؤن کیا۔
لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی ہندو انتہا پسند تنظیم آرایس ایس کا سر گرم رکن ہے، مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا کا کوئی رواج نہیں، اقلیتوں کے خلاف رجحانات میں شدید اضافہ بڑھا۔
رپورٹ میں شہریت کے قوانین کی تبدیلی اور کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام کا بھی حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر مسلمان مخالف قوانین بنائے
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی بعد بھارت میں مذہبی شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔