سوئس پورٹ کمپنی نے قومی ایئرلائن کو سنگین مالی چیلنجز کا سامنا ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز کی فراہمی روکنے کے لیے خط جاری کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن 3 اکتوبر کی شام 5 بجے سے بند کردیا گیا ہے۔
سوئس پورٹ کمپنی نے مطالبہ کیا کہ 2 لاکھ 48 ہزار ڈالر فوری طور پر ادا کیے جائیں اور مستقبل کی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی ایڈوانس بھی ادا کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو بار بار واجبات کی ادائیگی کی یاد دہانی کرائی جا رہی ہے، دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدے کی شرائط کے مطابق گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز بند کی جا رہی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔