قومی ایئرلائن کے مالی بحران سے منسلک ایندھن کا جاری مسئلہ حل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے بہت کم طیاروں کو کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر ایندھن مل رہا ہے۔
منگل 24 اکتوبر کو پی آئی اے کی 45 اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368 اور پی کے 369 جبکہ کراچی سے تربت جانے والی پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 منسوخ کردی گئی ہیں۔
لاہور کی پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 306، کراچی سے سکھر جانے والی پروازیں پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی سے کوئٹہ جانے والی پروازیں پی کے 310 اور پی کے 311 منسوخ کردی گئی ہیں۔
دمام سے کراچی جانے والی پی کے 242 جبکہ لاہور سے کوئٹہ جانے والی پی کے 322 اور پی کے 323 منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پی کے 233، پی کے 211، ابوظہبی کے لیے پی کے 262، پی کے 601، گلگت کے لیے پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، کوئٹہ کے لیے پی کے 325، اسکردو کے لیے پی کے 326، پی کے 451 اور پی کے 452، گلگت کے لیے پی کے 605 اور پی کے 606، سکھر کے لیے پی کے 631 اور پی کے 632 منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دوحہ سے اسلام آباد جانے والی پی کے 288 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
ملتان سے ریاض جانے والی پی کے 765 اور پی کے 766، دبئی جانے والی پی کے 221 اور شارجہ سے ملتان جانے والی پی کے 294 منسوخ کردی گئی ہیں۔
سیالکوٹ سے شارجہ جانے والی پی کے 209 اور پی کے 210 منسوخ کردی گئی ہیں۔
پشاور سے ریاض جانے والی پی کے 727 اور پی کے 728، شارجہ جانے والی پی کے 257 اور پی کے 258، دبئی اور ابوظہبی سے پشاور جانے والی پی کے 217 اور پی کے 218 منسوخ کردی گئی ہیں۔
پیر کو بھی پی آئی اے کی 27 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ رہیں۔