اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، تاہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا کی سفارشات پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے (اتوار) کے بعد ہوگا۔
یاد رہے کہ برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی۔