پاکستان کی عبوری حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جو ملکی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 311 روپے 84 پیسے ہو جائے گی۔
لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، ان نرخوں پر 15 ستمبر کو نظر ثانی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں متعدد پٹرول پمپوں کو متوقع اضافے سے چند گھنٹے قبل ہی بند کردیا گیا تھا۔
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے پہلے سے ہی بڑھتی ہوئی افراط زر سے دوچار لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوگا کہ نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ ہوگا، افراط زر میں اضافہ ہوگا، معاشی سرگرمیوں میں کمی ہوگی اور غریب وں اور کمزور وں پر اثر پڑے گا۔