نگران حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بالترتیب 283.38 روپے اور 303.18 روپے ہیں۔
مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 82 پیسے کم ہوکر 211 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 3 روپے 04 پیسے کم ہوکر 189 روپے 46 پیسے ہوگئی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی سے پاکستان میں صارفین کو ریلیف فراہم کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
گزشتہ ماہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رجحان اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث عبوری حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی تھی۔