پیٹرول کی موجودہ قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر سے نمایاں کمی کے بعد اب 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 291 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل یکم اکتوبر کو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
اسی عرصے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 11 روپے کمی کے بعد 318.18 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.53 روپے فی لیٹر کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 237.28 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث ٹرانسپورٹرز کرایوں اور فریٹ چارجز میں کمی کے پابند ہیں۔
جیسے ہی نگران حکومت کیلیے ممکن ہوا تو پیٹرول چالیس روپے اور ڈیزل پندرہ روپے سستہ کر دیا گیا۔ جب جب ان قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹرانسپورٹ کے شعبے نے مال برداری اور کرایوں میں اضافہ کیا۔ اب ان پر لازم ہے کہ ان میں کمی کی جائے اور عوام کو رلیف دیا جائے۔ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو اس…
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) October 15, 2023
صوبائی وزیر نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 40 روپے اور 15 روپے کی کمی کی ہے۔
جب بھی ان مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹرانسپورٹ کے شعبے نے فریٹ چارجز اور نقل و حمل کے کرایوں میں اضافہ کیا، اب وہ (ٹرانسپورٹرز) عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے پابند ہیں اور انہیں کم کریں گے۔