پشاور(ویب ڈیسک): محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کاروبار کے نام پر کالعدم تنظیم داعش کو فنڈنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم سلطان سے 11 ہزار ڈالر، ایک لاکھ 50 ہزار یورو اور 22 ہزار ریال برآمد کرلیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تھانا سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی جیب سے پشتو کی تحریر بھی برآمد ہوئی جس میں ٹارگٹ سے متعلق ہدایات تھیں، اس کے علاوہ ملزم کی جیب سے برآمد چابی کی چین پر لفظ داعش بھی لکھا ہے۔