سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کو کبھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دے گی اور آئندہ الیکشن اکیلے یا پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد میں لڑیں گے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائیرپورٹ اظہر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے مودی کے خلاف پریس بیان پورے ملک میں اہمیت اختیار کر گیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت میں مسلم اقلیتوں کے قتل عام کی پالیسی اپنائی گئی ہے رضاربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی نئی بات نہیں کی۔ بین الاقوامی مالیاتی سامراج نے ترقی پذیر ممالک کو کسی نہ کسی طریقے سے غلام بنا کر اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نہ ہوتیں تو آج ملک کے حالات ایسے نہ ہوتے، دہشت گردی کی لہر کے باعث محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پالیسی کی آج اشد ضرورت ہے، 27 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔