پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سے متعلق سابق کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے اخراجات کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین راجا کی جانب سے اپنے اور سیٹھی کے گزشتہ دور حکومت میں اخراجات کا موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے کیونکہ حالات بے مثال ہیں۔
تفصیلات کے ساتھ تردید کرتے ہوئے پی سی بی کا کہنا تھا کہ 2016 سے 2018 تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد بیرون ملک کیا گیا جس کا مطلب یہ ہوا کہ اس مارکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کئی دورے کیے گئے۔
PCB has expressed its disappointment over the comments made and language used by former Chairman Mr Ramiz Raja against the Chairman of the PCB Management Committee Mr Najam Sethi
Read PCB's complete statement here: https://t.co/U2v8qug4mm pic.twitter.com/c5oWbp77eW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 28, 2022