پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر الزامات عائد کرنے پر نشریاتی ادارے فاکس کرکٹ کو جواب دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اسپورٹس نشریاتی ادارے فاکس کرکٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر ذاتی نوعیت کے الزامات کے حوالے سے ایک خبرشائع کی جس پر پی سی بی نے فاکس کرکٹ کو ٹویٹر پر جواب دیا،۔
فاکس کرکٹ نے جواب کے بعد ٹویٹر سےٹویٹ تو ڈیلیٹ کردی مگر ان کی ویب سائٹ پر یہ رپورٹ تاحال موجود ہے۔
As our media partner, you might have considered ignoring such unsubstantiated personal allegations which Babar Azam has not deemed worthy of a response. https://t.co/QZFAxbd4QR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 17, 2023
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فاکس کرکٹ کی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے آپ کو تو ایسے بے بنیاد ذاتی نوعیت کے الزامات پر مبنی خبروں کو نظر انداز کرنا چاہیے،یہ ایسے الزامات ہیں جن کو خود بابراعظم نے جواب دینے کے قابل نہیں سمجھا۔
خیال رہے کہ فاکس کرکٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ بابراعظم نے اپنے ٹیم کے ایک ساتھی کی گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر اس خاتون سے وعدہ کیا کہ اگر وہ بابراعظم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرلیں تو ان کے بوائے فرینڈ کو ٹیم میں برقرار رکھا جائے گا۔