پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مارک کولز اور کپتان ندا ڈار سے مشاورت کے بغیر ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ویمنز ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے آغاز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، جس کے باعث شیڈول کے حوالے سے کھلاڑیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔
تاہم تمام خواتین کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کراچی رپورٹ کریں جس کا مطلب ہے کہ ٹورنامنٹ جلد شروع ہوگا۔
صورتحال سے باخبر ذرائع نے اب انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی ویمنز ونگ نے ٹیم سلیکشن اور ٹورنامنٹ سے متعلق دیگر معاملات سے متعلق اہم فیصلہ سازی کے عمل میں ہیڈ کوچ مارک کولز اور کپتان ندا ڈار کو شامل نہیں کیا۔
مشاورت کی اس کمی نے مبینہ طور پر کولز کو مشتعل کر دیا ہے، ایک معزز اور تجربہ کار کوچ مارک کولز نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسی طرح کپتان ندا ڈار کی ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے غیر موجودگی نے بھی خدشات کو جنم دیا ہے، پی سی بی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔