وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت کار کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
منیجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی مدت ملازمت کا آڈٹ کرانے کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کے دور میں ہونے والے اخراجات کا مکمل آڈٹ کیا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان اسپورٹس لیگ 8 کا فوری آڈٹ بھی شروع کریں۔
اے جی پی کو 22 دسمبر 2022 سے 20 جون 2023 کے درمیان کی مدت کا آڈٹ بھی بلا تاخیر شروع کرنا چاہیے۔
وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں ایک عارضی انتظامی کمیٹی تشکیل دی تھی، اب، اس نے اس مدت کا آڈٹ کرنے کی مانگ کی ہے جس کے دوران کمیٹی نے کام کیا۔
یہ کمیٹی وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014 کے آئین کو بحال کرنے کے لئے تشکیل دی تھی، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو پی سی بی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔
مینجمنٹ کمیٹی کو پی سی بی کے آئین 2019 کو منسوخ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، سمری کے پیرا 7 پر تجویز کی منظوری دی گئی تھی۔