پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجرا عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاسپورٹ آفس نے اس سے ہونے والی کسی بھی تکلیف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے ملک بھر میں الیکٹرانک پاسپورٹ (ای پاسپورٹ) متعارف کرانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
یہ منتقلی ابتدائی طور پر اسلام آباد میں شروع ہوئی تھی اور جون میں وفاقی حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ متعارف کرائے جانے کے بعد اسے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
16 اگست2023ء,ای پاسپورٹس کیلئے فیس کے نئے شیڈول کا اطلاق کردیا گیا ہے جبکہ معیاری پاسپورٹ کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔