ممبئی: بالی ووڈ اسٹار پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا رواں ہفتے شادی کے لیے ادے پور پہنچ گئے ہیں۔
طاقتور جوڑے کا ادے پور ہوائی اڈے پر اترنے پر ڈھول اور ٹرمپٹ کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے پرتپاک استقبال کے لیے ادے پور ایئرپورٹ کو بھی پھولوں اور سرخ گلابوں سے سجایا گیا تھا۔
پرینیتی کو سرخ جمپ سوٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا جبکہ راگھو نے سیاہ لباس اور نیلی جینز پہنی ہوئی تھی، شادی کی تقریبات تاج لیک پیلس اور لیلا پیلس میں ہوں گی۔
پرینیتی اور راگھو نے پہلے ہی محل میں مہاراجہ سویٹ کے نام سے ایک لگژری سویٹ بک کرایا ہے جس کی روزانہ کی قیمت تقریبا 10 لاکھ روپے ہے۔
پرینیتی اور راگھو نے 13 مئی کو ایک تقریب میں منگنی کی تھی جس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سمیت سیاست دانوں نے بھی شرکت کی تھی۔
پرینیتی کی کزن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی شوہر نک جونس کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق شادی میں 50 وی وی آئی پیز سمیت 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔