فلسطین میں جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کی دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔
پیر سے اب تک ہونے والی جھڑپوں میں 12 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔
اسرائیلی ڈرون طیاروں نے فضائی حملے کیے جبکہ فوجی مسلح فلسطینیوں کے ساتھ فائرنگ میں مصروف نظر آئے۔
اسرائیلی فوج نے اسے انسداد دہشت گردی آپریشن قرار دیا ہے جبکہ فلسطینی وزارت خارجہ نے اسے جنین کے عوام کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا ہے۔
بدھ کی علی الصبح اسرائیل نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں فضائی حملے کیے، پانچ راکٹ داغے گئے تاہم فوج کا کہنا ہے کہ تمام راکٹوں کو روک لیا گیا ہے، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے قبل منگل کے روز تل ابیب میں ایک کار کو ٹکر مارنے اور چاقو سے حملہ کرنے سے سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔