News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پاکستان کو بنایا سندھ نے ہے، اس کو بچانا بھی ہم نے ہے؛ زرداری
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > پاکستان کو بنایا سندھ نے ہے، اس کو بچانا بھی ہم نے ہے؛ زرداری
پاکستانتازہ ترین

پاکستان کو بنایا سندھ نے ہے، اس کو بچانا بھی ہم نے ہے؛ زرداری

Published نومبر 7, 2023 Tags: Featured پاکستان کو 10، 20 ارب کا نقصان ہوا دوستوں نے ہماری بات نہیں مانی
Share
SHARE

گھوٹکی (ویب ڈیسک): سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک شیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مخالف الیکشن میں آئیں، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی بات چیت میں دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ حکومت کے خلاف، عمران خان کے خلاف تحریک اس لیے نہیں چلائی کہ ہمیں اقتدار چاہیے تھا۔

“ہم نے عمران خان کو اس لیے نہیں نکالا تھا کہ ہمیں اقتدار چاہیئے تھا ہمیں نے عمران خان کو اس لیے نکالا کیونکہ ہمیں پاکستان کی ترقی چاہیئے تھی۔”
سابق صدر آصف علی زرداری @AAliZardari pic.twitter.com/2DUebbEwqp

— PPP (@MediaCellPPP) November 7, 2023

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی ترقی اور ملک کی ترقی ضرورت ہے، ان سے ملک کی ترقی نہیں ہو رہی تھی، میں 8 سال سے دیکھ رہا تھا کہ ان سے کچھ نہیں ہو رہا تھا، انہیں کام کرنا آتا ہے، نہ کروانا آتا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد ہمارے پاس کچھ گنجائش ہے جس کے تحت حاصل اختیارات و سائل کو استعمال کرتے ہوئے ہم نے ترقیاتی کام کروائیں۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی نوکری کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی قبر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا نوکر دفن ہے، عوامی نوکری میں ہی ہماری جنت و دوزخ ہے، ہمارے روزے، سجدے کام نہیں آنے، اگر کام آنی ہے تو عوامی خدمت ہی کام آنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ اتنی دور کی ہے کہ ہم ہر چیز کرسکتے ہیں، ہم صرف سمندر کو صاف کرکے ہی 5، 6 ارب روپے کما کر دے سکتے ہیں، سمندر میں گر کر ضائع ہونے والی بچا کو دیگر علاقوں کو فراہم کر سکتے ہیں، اس سے کھاد بھی بنانی ہے جو کہ بہت مہنگی ہوگئی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ صرف عملی آدمی ہی جس طرح میں سوچتا ہوں، اگر میں نے اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کیے تو اس کی بھی ایک سوچ ہے، اگر میں ایسا نہ کرتا تو کوئی بھی آکر آمر بن سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب آمر بننے کے لیے اس کو مارشل لا لگانا پڑے گا، آج کی صدی میں مارشل لا لگانا آسان نہیں ہے، اس وقت سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، آپ کے فون دنیا سے چل رہے ہیں، ہر جگہ سے چل رہے ہیں، اب بہت انفارمیٹو ٹیکنالوجی آچکی ہے، اب اس قسم کا اقدام کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے مخالف الیکشن میں آ رہے ہیں، وہ آئیں، کھڑے ہوں، ان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جمہوریت ہوگی، مقابلے کی فضا ہوگی تو ہی بہترین نتیجہ سامنے آئے گا، ہم کسی کو منع نہیں کرتے، سب کو کہتے ہیں کہ اپنی سیاست کریں، ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ کسی کی کوئی بھی سیاست ہو، ہماری سیاست عوام کی سیاست ہے، ہم دھرتی کی قیمت جانتے ہیں، ہمیں پتا پڑوسی ملک سمیت دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، جب لیبیا میں، شام میں جنگ ہوئی تو ہم نے اس میں حصہ نہیں لیا، لوگوں نے کہا کہ آپ تاریخ کے مخالف جا رہے ہیں، میں نے کہا کہ ہمارے پڑوس میں افغانستان ہے، ہم نے چالیس سال اس کی قیمت ادا کی ہے، ہمیں تارکین وطن کی قیمت پتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت بڑی تعداد میں افغان بھائی آئے ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ واپس جائیں، مگر وہ واپس کیسے جائیں، وہاں ہے کیا کہ وہ بچارے وہ وہاں جائیں، بڑے مسئلے ہیں، یہ مسئلے اس وقت ہوتے ہیں جب رہنماؤں کی سوچ کم ہوتی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں آگے کا سوچنا ہے، ہم نے اپنے بچوں کے بچوں کا سوچنا ہے، ان کو سمجھنا ہے، ان کی ضروریات کو سمجھ کر وقت سے پہلے اس کا انتظام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بھی جب ہم حکومت میں تھے تو ہم نے بڑی کوشش کی مگر دوستوں نے ہماری بات نہیں مانی اور پاکستان کو 10، 20 ارب کا نقصان ہوا جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے، پاکستان اس وقت معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے جس کے ہم اس وقت متحمل نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ یہ نقصان سے بچنے اور فائدے کی بات ہماری طرف سے کی جاتی ہے تو ان کے دل میں یہ بات ہوتی ہے کہ شاید اس میں ہمارا کوئی فائدہ ہے، اس میں ہمارا نہیں ملک کا فائدہ ہے، ہم نے جب بھی بات کی، ملک کے فائدے کی بات کی ہے، ہماری یاری اس دھرتی سے ہے جس میں ہم نے مرنا ہے، پاکستان کو بنایا سندھ نے ہے، اس کو بچانا بھی ہم نے ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, پاکستان کو 10، 20 ارب کا نقصان ہوا, دوستوں نے ہماری بات نہیں مانی
Habib Ur Rehman نومبر 7, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سلامتی کونسل کااجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم، سیز فائر میں امریکا رکاوٹ ہے؛ فلسطینی نمائندہ
Next Article 319 وائین سے بھرے گلاس سر پر رکھ کر ڈانس کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?