وفاقی وزیر برائے مذہبی امور طلحہ محمود نے حج کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال سے حج کے تمام اخراجات امریکی ڈالر میں جمع کیے جائیں گے۔
انہوں نے ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمرات میں حج 2023 کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ زیادہ تر عازمین انتظامات سے مطمئن نظر آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حج کا موازنہ 2019 سے کرسکتے ہیں کیونکہ 2022 میں تمام عازمین نے حج نہیں کیا۔
واضح رہے کہ حج کے بعد ایک ماہ تک جاری رہنے والی فلائٹ آپریشن کا آغاز اتوار کے روز ہوا تھا جس کے نتیجے میں سرکاری حج اسکیم کے تقریبا 82 ہزار عازمین حج کو آسانی اور یادگار تکمیل کو یقینی بنایا گیا تھا اور ان کے اہل خانہ سے ملنے میں سہولت فراہم کی گئی تھی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نجی ایئرلائنز بشمول ایئر بلیو، سیرین ایئر اور سعودی ایئرلائنز کے ساتھ مل کر پاکستانی عازمین حج کی بحفاظت واپسی کو آسان بنائیں گی۔