پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بارش فاتح ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ بارش کی وجہ سے ہفتہ کو بنگلور میں دوپہر کا میچ متاثر ہوسکتا ہے۔
ہفتہ کے روز دوپہر 2 بجے سے بنگلور میں بارش کا 70 سے 80 فیصد امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتے کو ہونے والا میچ اچھے فرق سے جیتنا اہم ہے۔
میچ میں 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی تاہم اگر میچ دھویا گیا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اور نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بنگلور میں میچ صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہونا ہے۔