پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کی قیادت قام مقام کپتان شاداب خان کریں گے۔
اگرچہ پاکستان کبھی بھی کسی فارمیٹ میں افغانستان سے نہیں ہارا ہے، تاہم ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان کچھ قریبی میچز ہوئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے خلاف سخت سیریز کی توقع کر رہے تھے کیونکہ ان کے پاس کپتان راشد خان سمیت عالمی معیار کے کھلاڑی موجود ہیں۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان ٹیم ہے اور انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ نتائج کی فکر نہ کریں اور اپنا فطری کھیل کھیلیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شائقین یقینی طور پر میچوں سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی زبردست فارم میں ہیں کیونکہ ان میں سے زیادہ تر حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ساتھ کھیلے تھے۔