پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر 2023 کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے سپر 11 ایشیا کپ 2023 کے سپر فور کے میچ کے لیے ریزرو ڈے شامل کیا گیا ہے۔
اگر خراب موسم کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ معطل ہو جاتا ہے تو میچ 11 ستمبر 2023 کو اس مقام سے جاری رہے گا جہاں اسے معطل کیا گیا تھا۔
اگر میچ ریزرو ڈے تک جاتا ہے تو ہندوستان کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنے ہوں گے۔ بھارت کو 10 ستمبر کو پاکستان اور 12 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔
فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں ریزرو ڈے بھی ہوگا۔