پاکستان اور امریکہ کے درمیان درمیانے درجے کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل (پیر) 13 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہوگا۔
چار روزہ دفاعی مذاکرات 16 فروری تک جاری رہیں گے، چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں پاکستان کا بین الایجنسی وفد وزارت خارجہ، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تھری سروسز ہیڈکوارٹرز کے سینئر حکام پر مشتمل ہوگا۔
امریکی ملٹی ایجنسی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس کا دفتر کرے گا، جس دوران دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں ممالک میں دفاعی مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021 میں پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔