پاکستان اور امریکہ کے درمیان درمیانے درجے کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور آج واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہوگا۔
چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں پاکستان کا بین الایجنسی وفد وزارت خارجہ، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تھری سروسز ہیڈکوارٹرز کے سینئر حکام پر مشتمل ہوگا۔
امریکی ملٹی ایجنسی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس کا دفتر کرے گا، چار روزہ دفاعی مذاکرات 16 فروری تک جاری رہیں گے۔
دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں ممالک میں دفاعی مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021 میں پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔