آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم بنگلور سے چنئی روانہ ہوگئی جہاں وہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2023 کا اپنا پانچواں میچ کھیلے گی۔
ٹیم ایک خصوصی چارٹر پرواز کے ذریعے چنئی پہنچے گی جہاں کھلاڑی پیر کو افغانستان کا مقابلہ کریں گے۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیلے تھے جن میں سے اس نے دو جیتے تھے اور آخری دو میچوں میں بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف بالترتیب سات وکٹوں اور 62 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم کھلاڑی دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔