لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ جنوری کے پہلے ہفتے تک فٹ ہو جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں کپتان شاداب خان نے کہا کہ ابرار کافی عرصے سےکرکٹ کھیل رہا ہے،کام کی زیادتی کی وجہ سے ہمارے اسپنر انجری کا شکار ہو رہے ہیں۔
شاداب خان نے کہا کہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم سیریز جیتنے گئی ہے، ایک میچ ہارنے سےکچھ نہیں ہوتا، ہم بطور قوم بہت جلدی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔
کرکٹر شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ شاہین کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لیے ردھم میں آنے میں وقت لگتا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم میں سب میرے دوست ہیں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو ٹکر دیں گے۔