آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 برس مکمل ہونے پر ڈی جی، آئی ایس پی آر کی طرف سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، لیکن پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
CJCSC, Services Chiefs & AFs of Pak pay tribute to the resilience of nation & resolve of AFs displayed during Operation Swift Retort. Under the pretext of false flag Pulwama attack, India stage managed a cowardly attack on a fictitious target. 1/3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2023
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، دشمن نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پرامن قوم ہے۔