News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پولنگ اسٹیشن کےاندر صرف پولنگ عملہ ہوگا، ضرورت پڑی تو رینجرز آئیگی: وزیر داخلہ سندھ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > پولنگ اسٹیشن کےاندر صرف پولنگ عملہ ہوگا، ضرورت پڑی تو رینجرز آئیگی: وزیر داخلہ سندھ
پاکستانتازہ ترین

پولنگ اسٹیشن کےاندر صرف پولنگ عملہ ہوگا، ضرورت پڑی تو رینجرز آئیگی: وزیر داخلہ سندھ

Published جنوری 24, 2024 Tags: Featured پولیس بھی پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات ہوگی کوئی سکیورٹی اہلکار داخل نہیں ہوگا نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر حارث نواز
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا ہےکہ پولنگ بوتھ والے کمرے میں کوئی سکیورٹی اہلکار داخل نہیں ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو رینجرز اہلکار اندر جائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے ہم ان کی معاونت کررہے ہیں، الیکشن میں اسلحے کی نمائش پرپابندی ہوگی، پولیس بھی پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات ہوگی جب کہ خواتین کے پولنگ بوتھ پرلیڈی ہیلتھ وزیٹرز انتخابی ڈیوٹی دیں گی۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ فول پروف سسٹم بنایاجائے تاکہ الیکشن میں کوئی مشکل نہ ہو، حکومت نے پولیس، رینجرز اور اسکولوں کےلیے پیسے ریلیز کردیے، فنڈز کی کوئی کمی کسی ڈپارٹمنٹ کے پاس نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ پولنگ اسٹیشن سے باہر ہوگا، رینجر اور پولیس پولنگ اسٹیشن کے باہرہوں گی، اندر صرف پولنگ عملہ ہوگا، اگر ضرورت پڑی تو رینجرز آئےگی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ 5954 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن 12ہزارسے زائد ہیں، سکیورٹی پر ایک لاکھ 22 ہزار پولیس اہلکار ہوں گے، پاک فوج کے 1984جوان سکیورٹی پر ہوں گے جب کہ اینٹی کرپشن، محکمہ جنگلات، ایف سی اور لیڈی ہلتھ ورکرز سےخدمات لی جائیں گی، نگران وزیر اعلیٰ نے تمام اداروں کو بجٹ فراہم کردیا ہے۔

بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہوں، جو ہار جائے اسے فراخ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سکیورٹی تھریٹ ہیں، ہم نے امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں، کوشش کررہے ہیں نجی سکیورٹی اہلکار نہ بلائے جائیں جب کہ جن پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی نہیں وہاں سولر لگائیں گے اور کیمرے لگانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, پولیس بھی پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات ہوگی, کوئی سکیورٹی اہلکار داخل نہیں ہوگا, نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر حارث نواز
Habib Ur Rehman جنوری 24, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات غیرسنجیدہ ہیں: سندھ ہائیکورٹ
Next Article 12 سالہ برطانوی طالب علم نے آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?