ون پلس نے بھی اپنے پہلے فولڈ ایبل فون کا نام ٹویٹ کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلایا، آنے والے ون پلس فولڈ ایبل فون کو “ون پلس اوپن” کا نام دیا جائے گا، جس کی تصدیق ٹویٹ سے ہوئی ہے۔
اس نام کے انتخاب سے پتہ چلتا ہے کہ ون پلس اوپن سام سنگ کے گلیکسی زیڈ فولڈ 5 کے ساتھ براہ راست مقابلہ میں ہوگا، توقع ہے کہ اس فون کا اعلان اگست کے آخر میں نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا جائے گا۔
We OPEN when others FOLD
— OnePlus (@oneplus) July 26, 2023
لیک ہونے والے سی اے ڈی پر مبنی رینڈرز سے پتہ چلتا ہے کہ ون پلس اوپن متوقع اوپو فائنڈ این 3 سے حیرت انگیز مماثلت رکھتا ہے، جس سے قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے کہ یہ فائنڈ این 3 کے بین الاقوامی ورژن کے طور پر کام کرسکتا ہے۔
افواہوں اور لیکس نے ون پلس اوپن کی کچھ اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی ہے۔
افواہیں ہیں کہ اس میں ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.3 انچ ایمولیڈ اسکرین ہوگی، جس کے ساتھ ہول پنچ کٹ آؤٹ کے اندر 20 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہوگا۔
پرائمری ڈسپلے 7.8 انچ ایل ٹی پی او امولیڈ ہوگا جس کی ریزولوشن 1900 x 2100 اور ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگی۔ مین سکرین پر سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہونے کا اندازہ ہے۔
ہوڈ کے تحت ون پلس اوپن کو کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 8 جین 2 ایس او سی کے ساتھ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ چلایا جائے گا۔
توقع ہے کہ مین اور الٹرا وائیڈ کیمرے ون پلس 11 سے ملتے جلتے ہوں گے جبکہ تیسرے ماڈیول میں 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ ہوگا، فون 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4800 ایم اے ایچ کی بیٹری سے لیس ہوگا۔