سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج رات سالانہ ارتھ آور منایا گیا جس کا موضوع زمین کو ایک گھنٹہ دو ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کر ارتھ آور منا رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کے عزم کا اظہار کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سیارے کو آب و ہوا کی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانا ایک اجتماعی کوشش ہے، جس میں ہر کوئی اہمیت رکھتا ہے۔
Pakistan joins the global community today in observing Earth Hour & demonstrating its commitment to the fulfilment of its obligations to climate change actions. Saving our planet from the ill-effects of climate change is a collective endeavour, one in which everyone matters.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 25, 2023
اس موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں پر تمام غیر ضروری لائٹس اور دیگر برقی آلات رات 8:30 بجے سے رات 9:30 بجے تک بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں ہر ایک کی زندگی اور ذریعہ معاش کو متاثر کر رہی ہے۔
انہوں نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور عالمی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔