قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کی جرات مندانہ کاوشوں کے باوجود، جنہوں نے صرف 24 گیندوں پر 60 رنز بنائے، پاکستان 164 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا اور اننگز کی آخری گیند پر 159 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 وکٹیں حاصل کیں, جبکہ راچن رویندر اور ایڈم ملن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے برعکس گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے کپتان بابر اعظم چھ گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے، جس میں کپتان ٹام لیتھم نے 49 گیندوں پر 7 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے تھے۔
ڈیرل مچل نے بھی 26 گیندوں پر 33 رنز بنا کر اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔