سربیا کے نوواک جوکووچ نے 10ویں بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔
میلبورن میں فائنل میں جوکووچ نے یونانی سٹیفانوس سٹیپاس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
جوکووچ نے دسویں بار آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتا، اس کے ساتھ ان کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی کل تعداد 22 ہوگئی اور اسپین کے رافیل نڈال کے برابر ہوگئے۔
جوکووچ نے اپنے کیرئیر میں 22 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے اور 11 ٹورنامنٹس میں رنر اپ رہے۔
35 سالہ سربین اسٹار نے 10 بار آسٹریلین اوپن، 7 بار ومبلڈن، 3 بار یو ایس اوپن اور 2 بار فرنچ اوپن جیتا۔