کوپن ہیگن: ناروے کے ایک شخص نے سب سے پہلے سوچا کہ اس کے میٹل ڈیٹیکٹر نے مٹی میں دفن چاکلیٹ کوئن دریافت کیے ہیںَ
یہ نو پینڈنٹ، تین انگوٹھیاں اور 10 سونے کے موتی تھے جو کسی نے 1500 سال پہلے نمائشی زیورات کے طور پر پہنے ہوں گے۔
اس نایاب دریافت کو رواں موسم گرما میں 51 سالہ ارلنڈ بور نے اسٹاونگر شہر کے قریب جنوبی جزیرے رینیسوئے میں دریافت کیا تھا۔ بور نے اس سال کے اوائل میں اپنا پہلا میٹل ڈیٹیکٹر خریدا تھا جب ان کے ڈاکٹر نے انہیں صوفے پر بیٹھنے کے بجائے باہر نکلنے کا حکم دیا تھا۔
یونیورسٹی آف اسٹیونجر کے آرکیالوجیکل میوزیم کے ڈائریکٹر اولے میڈسن کا کہنا ہے کہ ایک ہی وقت میں اتنا سونا ملنا انتہائی غیر معمولی ہے۔
اگست میں بور نے اپنے میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ پہاڑی جزیرے کے گرد گھومنا شروع کیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں پہلے کچھ سکریپ ملے لیکن بعد میں ایک ایسی چیز کا انکشاف ہوا جو ‘مکمل طور پر غیر حقیقی’ تھی۔
ناروے کے قانون کے مطابق، 1537 سے پہلے کی اشیاء، اور 1650 سے زیادہ پرانے سکے، ریاستی ملکیت تصور کیے جاتے ہیں اور ان کے حوالے کرنا ضروری ہے.
میوزیم سے وابستہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ہاکون ریرسن کا کہنا ہے کہ سونے کے پینڈنٹس یعنی فلیٹ، پتلے اور سنگل سائیڈ گولڈ میڈلز جسے بریکٹیٹ کہا جاتا ہے، ناروے میں مہاجرت کا نام نہاد دور 500 عیسوی کے آس پاس کا ہے، جو 400 سے 550 کے درمیان ہے، جب یورپ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی تھی۔
ریرسن نے کہا کہ پینڈنٹ اور سونے کے موتی “ایک بہت ہی دکھاوے والے ہار” کا حصہ تھے جسے ماہر زیورات سازوں نے بنایا تھا اور معاشرے کے سب سے طاقتور افراد نے پہنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناروے میں 19 ویں صدی کے بعد سے ایسی کوئی دریافت نہیں کی گئی ہے اور یہ اسکینڈینیوین سیاق و سباق میں بھی ایک بہت ہی غیر معمولی دریافت ہے۔
اسی میوزیم سے وابستہ پروفیسر سگمنڈ اوہرل کا کہنا ہے کہ ناروے، سویڈن اور ڈنمارک میں اب تک تقریبا ایک ہزار گولڈن بریکٹپائے جا چکے ہیں۔