لاہور: اداکارہ نور بخاری نے ماہرہ خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ واقعی ڈپریشن سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہیں تو اللہ کے پاس واپس جائیں۔
اپنے تازہ ترین انٹرویو میں ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے اینٹی ڈپریشن پر تھیں۔
ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ‘رئیس’ کی ریلیز کے بعد میری ذہنی صحت خراب ہوگئی کیونکہ میں اس وقت ڈپریشن میں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رئیس کے وقت ان پر پاکستان اور بھارت دونوں کی جانب سے بہت دباؤ تھا اور اس سے ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی، تب سے وہ اینٹی ڈپریشن ادویات لے رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے فلم رئیس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔
ماہرہ کے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے نور نے انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ انسان کو اس وقت ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ اللہ تعالیٰ سے بہت دور ہوتا ہے، نور نے کہا فوری طور پر اللہ کی طرف لوٹ جاؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی دعوت قبول کرنی چاہیے اور اس کے مطابق اپنا راستہ بدلنا چاہیے۔
شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور نے کہا کہ اللہ آپ کے مصائب کو کم کرے۔