وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جنوری کے بقیہ مہینوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں پر اگلی نظر ثانی 31 جنوری کو کی جائے گی۔
پیٹرول 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 171 روپے 01 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 169 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مخلوط حکومت نے 15 دسمبر کو پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.5 روپے کمی کا فیصلہ کیا تھا۔