سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے نئے سال کے موقع پر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد نہیں کی ہے۔
یہ اعلان ان اطلاعات کے جواب میں سامنے آیا ہے کہ کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عوامی پیغام: کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
Public message by government of sindh : There is no ban on pillion riding on bikes in karachi. People may celebrate New year but it’s humble request no areal firing, no blockages of roads and no one wheeling. Your security is our utmost priority.
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) December 31, 2022
“لوگ نئے سال کا جشن منا سکتے ہیں لیکن یہ ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ کوئی حقیقی فائرنگ نہیں، سڑکوں کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور کوئی بھی ویلنگ نہیں ہے. پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نے مزید کہا کہ آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ایک روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔