امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کینیڈا میں نجر کے قتل سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خالصتان رہنما اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات پر کینیڈا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا، ہم اس سوال پر اپنے کینیڈین ساتھیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، ملر کا یہ بیان (امریکی مقامی وقت) روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران سامنے آیا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حال ہی میں بھارت کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نجار کی ہلاکت خیز فائرنگ کے پیچھے بھارتی حکومت ہے۔
نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے شہر سرے، برٹش کولمبیا میں پارکنگ ایریا میں ایک گردوارے کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
کینیڈین پارلیمنٹ میں بحث کے دوران ٹروڈو نے دعویٰ کیا کہ ان کے ملک کے قومی سلامتی کے حکام کے پاس یہ یقین کرنے کی وجوہات ہیں کہ ‘بھارتی حکومت کے ایجنٹوں’ نے کینیڈین شہری کا قتل کیا، جو سرے کے گرو نانک سکھ گوردوارہ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔