نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کو کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔
مشتاق احمد نے پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ اپریل میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے بلیک کیپس کے کنسلٹنٹ بننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر کو کنسلٹنٹ ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ گرانٹ بریڈبرن کو اسسٹنٹ کوچ اور جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل کو باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی امکان ہے، توقع ہے کہ اینڈریو پٹک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ کوچنگ پینل نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آغاز سے قبل ٹیم میں شامل ہوجائے گا۔
مورنی مورکل 86 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، تاہم اینڈریو پٹک نے صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے، نیوزی لینڈ کے گرانٹ بریڈبرن پاکستان کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
گرانٹ بریڈبرن نے 7 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے میچ کھیلے ہیں، دوسری جانب کلف ڈیکن ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔