نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اور 24 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، مہمان ٹیم 26 اپریل کو شہر میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیلے گی، جس کے بعد وہ پانچ میچوں کی سیریز مکمل کرنے کے لیے کراچی روانہ ہوگی۔
شہری انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دورہ کرنے والی ٹیم 18 اپریل سے 27 اپریل تک وفاقی دارالحکومت میں قیام کرے گی۔
Isb Notification by Sindh Views on Scribd
ضلع مجسٹریٹ نے پمز اور پولی کلینک اسپتالوں کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹیم کے قیام کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں۔
ہر اسپتال سے کہا گیا ہے کہ وہ دو ایمبولینس فراہم کرے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ضرورت پڑنے پر فوری طبی امداد دی جاسکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد و رفت کے دوران میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی، اس کے علاوہ پولی کلینک ہسپتال سے دو ڈاکٹر اور دو ایمبولینس بھی ان کی آمدورفت کے دوران ٹیموں کے ساتھ ہوں گی۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اعلیٰ ترین سطح کی طبی دیکھ بھال کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹروں کی تین ٹیموں کو دونوں اسپتالوں میں تیار رکھا جائے گا۔
یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے تیزی سے اور مؤثر طریقے سے نمٹا جائے۔