سپریم کورٹ میں نئی مردم شُماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے لیے نشستوں میں اضافے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
شہری البرٹ ڈیوڈ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیف مردم شُماری کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 2017ء کے بعد سے شہری اور دیہی آبادی میں غیر معمولی فرق آیا ہے، موجودہ مردم شُماری پر انتخابات کروانے سے عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہوسکیں گے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ قانون کے مطابق اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں تناسب کے مطابق نشستیں دی جائیں اور نئی مردم شُماری اور اقلیتوں کی آبادی کے مطابق نشستوں میں اضافے تک انتخابات روکے جائیں۔