وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو فوری طور پر قومی احتساب بیورو (نیب) کا نیا چیئرمین مقرر کردیا۔
جنرل نذیر احمد کا تقرر وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان باہمی اتفاق رائے کے بعد کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض سے ملاقات کی اور نیب کے نئے چیئرمین کی تقرری پر مشاورت کی۔
ہفتہ کے روز ہونے والی میٹنگ جنرل نذیر کے نام پر اتفاق رائے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان دو سے زائد اجلاس ہوئے۔
وزیراعظم نواز شریف اور راجہ ریاض نے موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، اہم قانونی اور آئینی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے تعیناتی کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی، آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد سے چیئرمین نیب کا عہدہ خالی تھا۔