لاہور پولیس نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مینار پاکستان تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیاسی کشیدگی کے پیش نظر اینٹی رائٹس فورس الرٹ رہے گی، پولیس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر امن و امان کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پولیس اور ٹریفک پولیس حکام نے ایئرپورٹ سے مینار پاکستان جانے والے راستے کا بھی دورہ کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
لندن میں سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کو بھرپور جواب دیں گے۔
