قومی ائیرلائن نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کے لیے کرایوں کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے قومی ایئرلائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی، جس کے دوران 38 ہزار سے زائد عازمین کے سفر کرنے کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق تقریبا 44 ہزار سے زائد عازمین سعودی ایئرلائن اور باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2 نجی ایئرلائنز کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔
ساوتھ ریجن جس میں کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد سے پرائیوٹ حج کے لیے جانے والے عازمین کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 180 ڈالرز تک مقرر کیا گیا ہے۔
نارتھ سیکٹرجس میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر کے عازمین کے لیے کرایے کی شرح 910 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 220 ڈالر تک ہوگی۔
ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی، جبکہ پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی۔