وزیربلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر کے اور قومی اسمبلی سے نکل کر اپنا مضبوط منچ کھو دیا۔
اپنے ایک جاری کیے گئے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آصف زرداری شروع سے ہی اسمبلیوں سے نکلنے کے خلاف تھے، جس کی وجہ سے انہیں پی ڈی ایم سے الگ ہونا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کے اس دانشمندانہ فیصلے نے عمران اینڈ کمپنی کا 2035 تک کا منصوبہ ناکام بنایا اور تمام کرداروں کو بے نقاب کیا۔
ناصر شاہ نے مزید کہا کہ اس وقت جس سیاسی رسوائی، سیاسی تنہائی اور بوکھلاہٹ کا شکار عمران ہے، کوئی اور جماعت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کی حکمت عملی سے کل جو جیلوں میں تھے آج اقتدار میں ہیں اور جو اقتدار میں تھا،اب وہ ڈبے میں منہ چھپا کے گھوم رہا ہے۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاست برداشت، بصیرت اور بردباری کا نام ہے جس نے ان تمام ستون کا دامن نہ چھوڑا وہ زرداری صاحب کی طرح کامیاب ہے۔