ناصر محمودکھوسہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔۔ ناصر کھوسہ سابق چیف سیکرٹری اورسابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی ہیں ۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر میں کہا کہ ناصر کھوسہ صاحب کی قابلیت اصول پسندی اور دیانت داری مسلمہ ھے. بحیثیت بیوروکریٹ انکا کردار قابل فخر ھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان سے رابطہ کیا کی فرہقین کی طرف سےمتفقہ کیئرٹیکر وزیر اعلیٰ کاعہدہ قبول کریں. انہوں نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور معذرت کی ہے
واضح رہے کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ نے ناصر محمود کھوسہ کا نام دیا جو نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں اور سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی ہیں۔
یادرہے کہ ناصر محمود کھوسہ کا 2018 کے الیکشن سے قبل بھی سامنے آیا تھا لیکن آخری وقت میں ان کا نام ڈراپ کرکے حسن عسکری رضوی کے نام پر اتفاق کیا گیا