کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو انکی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی۔
اپنے دفتر سے جاری ایک تجزیاتی بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جس نے پی ٹی وی پر حملہ کروایا، پارلیامینٹ کا تقدس پامال کیا اور پولیس پر حملہ کیا وہ آزاد ہے جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا تو وہ آج سلاخوں کے پیچھے ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ٹرمپ کے تمام اداروں میں سہولتکار موجود ہیں لیکن امریکن ٹرمپ بیچارہ سہولتکاروں سے محروم ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی ٹرمپ نے اپنے پیسے پر سیاست کی جبکہ پاکستانی ٹرمپ نے سیاست میں چندے اور فلاحی پیسوں کا استعمال کیا۔
ناصر شاہ نے کہا کہ دنیا میں تین ٹرمپ پیدا ہوئے، ایک امریکا میں، عمران کی شکل میں پاکستان میں اور مو دی کی شکل میں انڈیا میں ہے، تینوں ٹرمپس نے نفرت، جلائو گھیراوئو، توڑ پھوڑ اور جھوٹ پر مبنی سیاست کی جس کا اختتام شروع ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی ٹرمپ نے ہل اسٹیشن تڑوائی، انڈین ٹرمپ نے بابری مسجد اور پاکستانی ٹرمپ نے پی ٹی وی تڑوائی۔