فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کیونکہ وہ 11 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
مکمل طبی معائنے اور معروف طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد نسیم شاہ کو سرجری کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے، توقع ہے کہ وہ تین سے چار ماہ میں صحت یاب ہوجائیں گے۔
جون 2022 میں آخری ون ڈے کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
With a heavy heart, I'm sharing that I will not be part of this amazing team that will be representing our beloved country. While I'm disappointed, I believe everything is in Allah's hands. InshahAllah will be on the field very soon.
Thank you to all my fans for the prayers!
— Naseem Shah (@iNaseemShah) September 22, 2023
اس کے بعد نسیم شاہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کے لئے ایکس کا سہارا لیا، جسے پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ، میں یہ شیئر کر رہا ہوں کہ میں اس حیرت انگیز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گا جو ہمارے پیارے ملک کی نمائندگی کرے گی، اگرچہ میں مایوس ہوں، مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے، انشاء اللہ بہت جلد میدان میں آجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعاؤں کے لیے میرے تمام مداحوں کا شکریہ۔
ایشیا کپ میں بھی انجری کا سامنا کرنے والے حارث رؤف نے اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ بابر اعظم ٹیم کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ فخر زمان بھی اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔