چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، آفتاب سلطان نے استعیفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ چیزیں کرنے کا کہا گیا، جو میرے لیے ناقابل قبول تھیں۔
نیب چیئرمین آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اور جو وزیراعظم شہباز شریف نے منظور کرلیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ پیش کیا تھا، جبکہ وزیراعظم نے ان کی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔
نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران آفتاب سلطان نے اپنے استعفے کی تصدیق کی اور کہا کہ کچھ چیزیں کرنے کو کہا گیا تھا، جو میرے لیے ناقابل قبول تھیں۔
سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022 کو 3 برس کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ ) جاوید اقبال کی جگہ چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے صرف 7 ماہ بعد ہی اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔