امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک اپیلیٹ عدالت نے 1999 میں اپنی سابق گرل فرینڈ ہی من لی کے قتل کے الزام میں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک جیل میں گزارنے والے عدنان سید کی سزا بحال کر دی ہے۔
اپیلیٹ کورٹ نے کہا کہ نچلی عدالت نے متاثرہ کے بھائی ینگ لی کے اہم سماعت میں شرکت کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ چونکہ سرکٹ کورٹ نے مسٹر لی کے نوٹس لینے کے حق اور ان کے حاضری کے حق کی خلاف ورزی کی ہے، اس لئے عدنان سید کی سزا بحال کی جاتی ہے۔
لی فیملی کے وکیل ڈیوڈ سانفورڈ نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے سے خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ اپیلٹ کورٹ نچلی عدالت کو شفاف سماعت کرنے کی ہدایت دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نچلی عدالت میں شواہد پیش کیے جائیں گے اور عدالت کا فیصلہ شواہد پر مبنی ہوگا جو دنیا دیکھے گی۔