کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر جو بم پھینکے گا ہم اس پر بم پھینکے گے۔
آرٹس کاؤنسل میں کراچی لٹریچر فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، میں خود لال شہباز قلندر کی نگری سے تعلق رکھتا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ لٹریچر فیسٹیول کا نام سندھ ادبی میلو ہونا چاہئے تھا، اس قسم کے ادبی پروگرامز ہونے چائیں اس سے انسانیت کا احترام بڑھتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جو محبت سے بات کرے گا، اس سے زیادہ محبت اور احترام کریں گے، ہمارے اوپر جو بم پھینکے گا ہم اس پر بم پھینکے گے۔
فیسٹیول میں صوبائی وزیر سید سردارہ، مشاہد حسین سید، احمد شاہ، نورالھدیٰ شاہ، نصیر میمن، شمس الحق میمن اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں انتہاپسندی کا مقابلہ ثقافتی اداروں، ادبیبوں اور فقراء نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ لال شہباز قلندر کی مزار پر جب دھماکہ ہوا تو تھوڑی دیر بعد دھمال شروع ہوئی، ثابت ہوا کہ ہم بم کا جواب دھمال سے اور دھماکے کا جواب بیت سے دیں گے۔
سردارشاہ نے مزید کہا کہ ہمارا بلھے شاہ اور خوشحال خٹک سے بھی اتنا ہی پیار ہے جتنا بھٹائی اور سچل سے ہے۔